Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے رجوع

پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے رجوع

کشمیر میں حقوق انسانی کا احترام کرنے ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کی خواہش
اسلام آباد ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ہندوستان پر تشدد سے متاثرہ وادی میں انسانی حقوق کے احترام پر زور دیں ۔ معتمد خارجہ اعجاز احمد چودھری نے چین ، فرانس ، روس ، برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو کشمیر کی صورتحال سے واقف کرایا ۔ انہوں نے وادی میں عام شہریوں کی ہلاکت اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی ۔ معتمد خارجہ نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف ہندوستان کو شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرانی چاہئیے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان سے وادی کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT