Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، قطعی فیصلہ

پاکستان سوپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، قطعی فیصلہ

لاہور ، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کیلئے دبئی میں منعقدہ اجلاس میں 2017 کے ایونٹ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے دبئی میں پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے مقام کے تعین سے متعلق اجلاس میں فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی ایس ایل نے تبادلہ خیال کیا جس میں فرنچائز مالکان نے اپنی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل کے حوالے سے تاثرات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ایس ایل 2017 ء کے ایڈیشن کا انعقاد لاہور میں ہی ہو گا جو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں، لیکن لیگ کا فائنل رواں سال لاہور میں ہی منعقد کرایا جائے گا۔ لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو اضافی 10ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT