Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ کو اسپانسرشپ کا ایک اور دھکہ

پاکستان سوپر لیگ کو اسپانسرشپ کا ایک اور دھکہ

لاہور۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) بڑے اسپانسرز کی مدد سے اگلے سال قطر یا یو اے ای میں اعلی سطحی پاکستان سوپر لیگ منعقد کرنے کے پی سی بی منصوبے کو اس وقت بڑا دھکہ پہنچا جب لیگ کے پہلے مرحلے میں 15 ریجنل ٹیموں کیلئے بڑی اسپانسرشپ نہ مل سکی۔پی سی بی نے پانچ مہینے قبل اپنے مارکیٹنگ شعبہ میں بہتری لاتے ہوئے اسے ریجنل ٹیموں کیلئے پرکشش اسپانسر شپس تلاش کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ تاہم، مارکیٹنگ ٹیم کی ناکامی سے پی سی بی کے مستقبل قریب میں لاکھوں ڈالرز مالیت کی سوپر لیگ شروع کرنے کے منصوبے کو دھکہ پہنچا ہے۔پی سی بی نے ایک ریجنل ٹیم کی نیلامی کیلئے کم سے کم دو کروڑ روپے قیمت طے کی تھی لیکن 17 اگست کو سامنے آنے والے چھ اسپانسرز میں سے کسی نے بھی طے شدہ قیمت سے زائد پیشکش  نہیں کی۔ ایک پینٹ کمپنی نے لاہور ریجنل ٹیم میں دلچسپی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ 10.75 ملین روپے کی پیش کش کی ہے۔خیال رہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن پر تقریباً 670 ملین روپے خرچ کرتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ 15 ریجنل ٹیموں کیلئے اسپانسر تلاش کرکے اس خرچ میں نمایاں کمی لائی جائے۔بورڈ پر امید تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے بڑے ریجنز کیلئے چار کروڑ روپے یا اس سے زائد کے اسپانسرز تلاش کر لے گا، لیکن اب تک اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی سوپر لیگ کے منصوبہ پر گذشتہ چند برسوں سے کوشش کررہا ہے لیکن اسے یکے بعد دیگرے رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT