Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ کے آج دوسرے ایڈیشن کا آغاز

پاکستان سوپر لیگ کے آج دوسرے ایڈیشن کا آغاز

لاہور۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے نامور گلوکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پی ایس ایل کا افیشل گانا گانے والے علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگانے کو تیار ہیں۔ دے مارساڑے چار گانے کے خالق اور سماجی کارکن شہراد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستانی گلوکاروں کے علاوہ جمیکن سنگر شیگی بھی اپنی کارکردگی کے جلوے بکھیرنے کو بے تاب ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اسپورٹس اور شوبز کے علاوہ مختلف شعبوں کے ستارے بھی جگمگائیں گے۔ دبئی میں گزشتہ برس پاکستان سوپر لیگ کا افتتاحی ٹورنمنٹ کامیاب رہا تھا اور اس مرتبہ پاکستان کو اُمید ہے کہ لیگ مرحلے کے مقابلوں کے بعد دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا، جس سے بیرونی ٹیموں کو ایک مثبت پیغام دیا جاسکے گا ، تاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی سمت ایک قدم آگے بڑھایا جاسکے۔

 

کسی بھی کپتان کی قیادت میں کھیلنے تیار ہوں:کک
لندن۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں کھیلنا ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قیادت سے باضابطہ دستبرداری کے بعد الیسٹر کک نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ٹیم کا حصہ رہیں گے اور انگلینڈ کیلئے اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ 32 سالہ اوپنر ریکارڈ 59 ٹسٹ مقابلوں میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے کے بعد اب بطور بیٹسمین کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔انگلش کپتان نے ہندوستان کے حالیہ ناکام دورہ کے بعد ٹسٹ قیادت سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے لیکن ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT