Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ 2 کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان سوپر لیگ 2 کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی۔7 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کی دیدہ زیب ٹرافی کی رونمائی دبئی میں کردی گئی جہاں لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوئے۔پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوگا اور فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کی ٹرافی کو گلاس کے 50 ہزار کرسٹل سے سجادیا گیا ہے اور اس کے انتہا پر خوب صورت چاند تارا جگمگا رہا ہے۔پی ایس ایل 2017 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ٹورننمنٹ میں بہترن بیٹسمین، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کے لئے بھی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔لیگ کے بہترین بیٹسمین کی ٹرافی کو پاکستان کے سابق کپتان حنیف محمد، بہترین بولر کی ٹرافی کو سابق مشہور بولر فضل محمود اور بہترین وکٹ کیپر کی ٹرافی کو امتیاز احمد کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تقریب کے دوران خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنمنٹ کے فائنل کا انعقاد لاہور میں ہی ہوگا۔پی ایس ایل کی پانچ ٹیموں سے میں تین ٹیموں کی قیادت غیرملکی کھلاڑی کررہے ہیں جن میں سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی اور برینڈن مک کولم لاہور قلندرز کے کپتان ہوں گے۔پانچوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنمنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جیت کے لئے جی جان کی بازی لگائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT