Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے ابھرنے والی دہشت گردی ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث : راجناتھ سنگھ

پاکستان سے ابھرنے والی دہشت گردی ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث : راجناتھ سنگھ

منامہ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج بحرین سے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے بڑھنے والی دہشت گردی ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے اور سرحد پار سے جموں  وکشمیر میں حالیہ بے چینی پیدا کی گئی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیرداخلہ بحرین راشد بن عبداللہ الخلیفہ ے ملاقات کے دوران انہیں اس سے واقف کروایا۔ بحرین تنظیم اسلامی کانفرنس کا ایک اہم رکن ہے۔ پاکستان بھی اس تنظیم کا رکن ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ بحرین کے تین روزہ دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقتول حزب المجاہدین عسکریت پسند برہان وانی ہلاکتوں کو ایک مقدس رنگ دے دیا اور ان کی دل کھول کر ستائش کی۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہیکہ دہشت گردی کی سرکاری پالیسی نہیں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ جولائی میں پاکستانی دہشت گرد بہادر علی کی گرفتاری سے بھی وزیرداخلہ بحرین کو واقف کروایا۔ وہ مسلح تھا اور اس کو لشکرطیبہ کی جانب سے نصیحت دے کر موں و کشمیر روانہ کیا تھا تاکہ وہ فوج پر دستی بم پھینکے اور عوام میں گھل مل جائے۔ راجناتھ سنگھ نے ولیعہد شہزادہ بحین سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کرکے مختلف باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کل رات ہندوستانی برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو متحد ہوکر اس لعنت کی بیخ کنی کرنی چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT