Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے بات چیت کی مخالفت : شیوسینا

پاکستان سے بات چیت کی مخالفت : شیوسینا

بھوپال 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملہ کے پس منظر میں مرکزی وزیر و شیوسینا لیڈر اننت گیتے نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ واضح کیا ہے جب تک سرحد پار سے دہشت گردی برقرار رہتی ہے اس وقت تک حکومت کو پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرنی چاہئے ۔ مرکزی وزیر بھاری مصنوعات نے میڈیا سے کہا کہ وہ شیوسینک ہیں۔ وہ حکومت کا حصہ بھی ہیں۔ حکومت جو بھی فیصلہ کریگی شیوسینا ساتھ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے رہے ہیں کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک حکومت کو پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ این ڈی اے حکومت کا یہ عزم مصمم ہے کہ اس طرح کے حملوں کو آئندہ وقوع پذیر ہونے سے روکا جائے کیونکہ یہ ملک کی داخلی سلامتی سے متعلق ہے اور اس حکومت کیلئے ملک کی سلامتی سب سے اولین ترجیح ہے ۔

TOPPOPULARRECENT