Saturday , March 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان سے ترک اساتذہ کی روانگی پر جذباتی مناظر

پاکستان سے ترک اساتذہ کی روانگی پر جذباتی مناظر

لاہور میں دولت اسلامیہ کا تقررات شعبہ تباہ ‘ 9 افراد گرفتار ‘ پاکستان میں خلافت کے قیام کی سازش

لاہور۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) بتول فاطمہ کی چوتھی جماعت کے تمام 24طلبہ نے یہ جاننے کے بعد کہ اُن کے ترک اساتذہ اپنے وطن واپس ہورہے ہیں ‘ انہیں ایک جذباتی وداعی دینے پرمجبور ہورگئے  ۔ وہ شدید غمگین تھے کیونکہ زائد از 100 ترک اساتذہ اور اُن کے ارکان خاندان کو آج پاکستان سے خارج کردیا گیا ۔ اپنے دوستوں اور اساتذہ سے بتول فاطمہ اسکول کے احاطہ میں مصافحہ کرتے وقت تمام لوگ اشکبار ہوگئے تھے ۔ ایک خاتون ٹیچر نے کہاکہ وہ ترکی نہیں جانا چاہتی ‘اس کے والدین بھی وطن واپسی کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہمیں ترکی کیوں واپس بھجوایا جارہا ہے ۔ اسکول کے مقامی طلبہ اور ان کے والدین بوجھل دل کے ساتھ ترک اساتذہ کو وداعی دے رہے تھے ۔ کیونکہ حکومت پاکستان نے غیر متوقع طور پراچانک فیصلہ کیا تھا کہ 100 سے زیادہ ترک اساتذہ اور ان کے 350 ارکان خاندان کو حکومت ترکی کی درخواست پر وطن واپس روانہ کردیا جائے ۔ انہیں 20نومبر تک پاکستان چھوڑ دینے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ دریںاثناء ایک خبر کے بموجب دولت اسلامیہ کے ایک نورکنی شعبہ کو جو لوگوں کو دولت اسلامیہ میں بھرتی کرتے انہیں شام اور افغانستان روانہ کررہا تھا آج تباہ کردیا گیا ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پاکستانی پنجاب میں عسکریت پسند دولت اسلامیہ کے لاہور میں اس گروپ کا پتہ چلاکر 9 افراد کو گرفتارکرلیا ۔یہ شعبہ نئے افراد کو دولت اسلامیہ میں شامل کر کے انہیں شام اور افغانستان روانہ کررہا تھا ‘ تاحال یہ شعبہ 9 افراد کو شام بھجواچکا ہے ۔ اس کے 9ارکان کی گرفتاری کے بعد پاکستانی پنجاب کے مختلف علاقوں سے حالیہ مہینوں میں گرفتار شدہ افراد کی جملہ تعداد 45ہوگئیں ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پاکستانی پنجاب پولیس کے بموجب دولت اسلامیہ کے 9 ارکان کو گذشتہ ہفتہ کنٹونمنٹ کے علاقہ میں دھاوا کر کے گرفتار کیا گیا ۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں دولت اسلامیہ کے شعبہ لاہور کے صدر نبیل احمد عرف ابوعبداللہ بھی شامل ہیں ۔ یہ شعبہ نہ صرف عسکریت پسندوں کا تقرر کرتا تھا بلکہ بنیاد پرست نوجوانوں کو بھی شام اور افغانستان ان کے ارکان خاندان کے ساتھ منتقل کرتا تھا ۔ مبینہ طور پر یہ شعبہ پاکستانی پنجاب میں اپنا نظام قائم کرچکا تھا ۔ یہ گروپ منصوبہ بند انداز میں پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتا جارہا ہے اور پاکستان میں بھی خلافت کے قیام کا اعلان کررہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT