Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے جادھو کی اپیل کے بارے میں تفصیلات طلبی

پاکستان سے جادھو کی اپیل کے بارے میں تفصیلات طلبی

نئی دہلی ۔ 20 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سرکاری طور پر پاکستان سے کلبھوشن یادو کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اور ان کی اپیل کی کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ ہندوستان نے جادھو تک کونسل کی رسائی کیلئے پندرھویں مرتبہ مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے ہندوستان کی درخواست ہنوز قبول نہیں کی ہے۔
اترپردیش کے وزیر
کے خلاف چارچ شیٹ
مظفر نگر 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر سریش رانا اور نو دوسروں کے خلاف حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں چارچ شیٹ پیش کردی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سریش رانا کے خلاف عوامی حلقوں میں گڑبڑ پیدا کرنے اور حالات بگاڑنے کا مقدمہ رج کیا گیا ہے ۔ وہ پہلے ہی سے 2013 کے مظفر نگر فسادات کے مقدمات میں بھی ملزم ہیں۔ یو پی پولیس نے ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو کیرانہ ‘ دیوبنداور مراد آباد میں کرفیو نافذ کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT