Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / ’’پاکستان سے زیادہ ہندوستان میں محبت ‘‘

’’پاکستان سے زیادہ ہندوستان میں محبت ‘‘

شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس ، غداری اور جذبات مجروح کرنے کا الزام
لاہور ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کو آج ’’ ملک سے غداری کرنے ‘‘ اور ’’ پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے ‘‘ کے الزام میں عدالت میں کھینچ لیا گیا ۔ ایک دن قبل انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہندوستان میں پاکستان کی بہ نسبت زیادہ محبت حاصل کرتی ہے ۔ ایک سینئر وکیل نے 36سالہ پاکستانی کرکٹ کیپٹن کے ہندوستان کے بارے میں کل کے بیان پر جو ورلڈ ٹی 20ٹورنمنٹ سے قبل دیا گیاہے ‘ قانونی نوٹس جاری کردی ۔ وکیل اظہر صادق نے کہا کہ قانونی نوٹس کے متن سے وہ متفق ہیں ۔ انہوں نے نوٹس کی ایک نقل پی ٹی آئی کو بھی فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے شاہد آفریدی اور صدرنشین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھیکو پاکستان کی بہ نسبت ہندوستان سے زیادہ محبت کرنے پر قانونی نوٹس جاری کی ہے ۔وہ پی سی بی کے صدر نشین شہریار خان کو بھی مکتو ب روانہ کر کے آفریدی کے ہندوستان میں دیئے ہوئے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ وکیل نے کہا کہ آفریدی نے پوری پاکستانی قوم کو پاکستان کی بہ نسبت ہندوستان سے زیادہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے شرمندہ کیا ہے ۔درحقیقت انہوں نے غداری کا ارتکاب کیاہے اب کون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہندوستان کے شہر کولکتہ میں پاکستانی ٹیم ٹی ۔20میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کھیلے گی ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی نے کہا تھا کہ انہیں کہیں بھی کھیلنے میں اتنا مزہ نہیں آتا جتنا کہ ہندوستان میں کھیلنے سے آتا ہے ۔ یہ ان کے کریئر کا آخری مرحلہ ہے اور وہ کہہ سکتے ہیںکہ انہیں ہندوستان میں جو محبت حاصل ہوئی ہے اُسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہیں پاکستان میں اتنی محبت حاصل نہیں ہوئی ۔اظہر صادق نے کہا کہ خدا نہ کرے پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ میں شکست ہوجائے تو پھر آفریدی کے موافق ہند بیان کی بناء اُنھیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہاکہ پی سی بی کو نجم سیٹھی کے رول کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے ۔ ہوسکتا ہے انھوں نے آفریدی کو ایسا کہنے کیلئے تیار کیاہو کیونکہ وہ ہمیشہ ہندوستانی کاز کی تائید کرتے ہیں۔ یہ قانونی نوٹسیں آفریدی اور سیٹھی کی رہائش گاہ روانہ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT