Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھنے حکومت کو راہول گاندھی کا مشورہ

پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھنے حکومت کو راہول گاندھی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے عدم رواداری کے مسئلہ پر کہا کہ حکومت کو پاکستان سے ’’غلط سبق‘‘ نہ سیکھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی ، اگر وہ یہ سنیں کہ عوام کو حالیہ واقعات سے کوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارائن مورتی ، رگھورام راجن اور پی بی بھارگو جیسے افراد بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے عدم رواداری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ نائب صدرکانگریس کی تقریر میں بی جے پی ارکان نے بار بار مداخلت کی ، خاص طور پر جبکہ انہوں نے مرکزی وزیر وی کے سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ دو دلت بچوں کو ہریانہ میں زندہ جلادیا گیا، اس پر بی جے پی ارکان نے سخت اعتراض کیا اور اس کی تردید کی۔ مرکزی وزیر اس ہنگامہ کے دوران ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT