Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو واپس بھیج دیا جائے : آر ایس ایس

پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو واپس بھیج دیا جائے : آر ایس ایس

وارناسی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجلس لیڈر اسدالدین اویسی اور سکھ لیڈر سمرن جیت سنگھ مان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ جو لوگ ’’بھارت ……‘‘ نعرہ نہیں لگا سکتے انہیں ارکان خاندان کے ساتھ پاکستان واپس بھیج دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو موافق قوم نعرہ نہیں لگا سکتے اور جنہیں ملک سے محبت نہیں ہے اور جو پاکستانی پرچم لہراتے ہیں انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جانا چاہئے کیونکہ انہیں پاکستان سے محبت اور ہندوستان سے نفرت ہے۔ وہ پاکستانی کے طورپر جینا چاہتے ہیں ہندوستانی کی حیثیت سے نہیں۔ اندریش کمار نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو ان کے ارکان خاندان کے ساتھ پاکستان بھیج دیا جائے تاکہ وہ ایک وفادار پاکستانی کی حیثیت سے زندگی گذار سکیں اور ہندوستان میں انتہاء پسندی و تشدد کو ہوا دینے کا انہیں موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسد اویسی اور سمرن جیت سنگھ مان ’’مادر وطن ہندوستان‘‘ کہنے کیلئے تیار ہیں جو کہ ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کا اردو اور فارسی ترجمہ لیکن وہ یہی بات ہندی میں نہیں کہنا چاہتے۔

TOPPOPULARRECENT