Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سے معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:بی سی سی آئی

پاکستان سے معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:بی سی سی آئی

نئی دہلی۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی  نے باہمی سیریز کے معاہدے پر عمل نہ کرنے پر پاکستان کو ہونے والے نقصان کی تلافی سے صاف انکار کر دیا ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے مطابق ایک ہفتے قبل بی سی سی آئی کو جو قانونی نوٹس ارسال کیا تھا اس کا جواب موصول ہو گیا ہے جس میں بی سی سی آئی حکام نے مفاہمتی یادداشت کو قانونی معاہدہ تسلیم نہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر وہی جواز دیا ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انہیں اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے جو نہیں مل رہی لہٰذا باہمی سیریز کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ بی سی سی آئی نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کی وجہ سے بھی پاکستان آنے سے قاصر ہیں۔شہریارخان کے بموجب مفاہمتی معاہدہ 2014  میں دستخط کیا گیا ایک باقاعدہ معاہدہ ہے کیونکہ اس وقت ہندوستان کو بگ تھری کے نفاذ کیلئے ان کی حمایت درکار تھی اور ایف ٹی پی پر عمل نہ ہونے سے پاکستان کو 6.4  ملین ڈالرز کا نقصان ہوا جس کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں خود شہریارخان بھی اعتراف کر چکے تھے کہ معاہدہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہٰذا وہ ہندوستان کیخلاف مقدمہ دائر نہیں کر سکتے لیکن بعد میں انہوں نے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد قانونی نوٹس کا سہارا لے لیا۔شہریارخان نے مزید کہا کہ ہندوستانی بورڈ کو دوبارہ نوٹس بھیجیں گے اور مثبت جواب نہ ملا تو یہ معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے لے جائیں گے کیونکہ گورننگ باڈی کو اس بارے میں مکمل آگاہ ہے ۔ شہریارخان کے مطابق ان کا موقف مضبوط ہے جسے کامیابی تک لڑیں گے کیونکہ معاہدے میں حکومتی اجازت کی کوئی شرط نہیں تھی اور اجازت لینا بی سی سی آئی کا کام ہے۔

 

جووینٹس فائنل میں داخل
روم۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئینز فٹبال لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں جووینٹس نے موناکو کو 2-1  گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ حریف ٹیم نے برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہاف میں ایک ہی گول اسکور کر سکی۔ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل رالر میڈرڈ اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT