Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے 70 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئین کی اسمگلنگ

پاکستان سے 70 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئین کی اسمگلنگ

امرتسر 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے آج 70 کروڑ روپئے مالیتی 14 کیلو ہیروئین ضبط کرلی جوکہ بین الاقوامی سرحد سے چنوملا سیکٹر میں اسمگل کی گئی تھی۔ بی ایس ایف کی گشتی پارٹی نے رات دیر گئے دیکھا کہ پاکستانی اسمگلرس سرحد پار سے ہندوستان کی سمت منشیات سے بھرے تھیلے پھینک رہے ہیں جب روکنے کی کوشش کی گئی تو اسمگلرس نے بی ایس ایف فائرنگ کردی اور ہندوستانی فورس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ لیکن وہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تاہم یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ہندوستان میں یہ منشیات حاصل کرنے والے کون ہیں؟

TOPPOPULARRECENT