Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان فتح اللہ گولن کے تمام ادارے بند کرے، ترکی

پاکستان فتح اللہ گولن کے تمام ادارے بند کرے، ترکی

اسلام آباد۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان امریکہ میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے تحت چلائے جانے والے تمام اداروں کو بند کرے گا۔ترک حکام نے حال ہی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ قرار دیا ہے۔ ترک سفیر صادق بابر نے ترکی میں ہونے والی پیشرفت پر میڈیا کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں۔انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی۔واضح رہے کہ پاکستان میں گولن کے زیر انتظام 21 اسکولز،ایک رومی فورم اور ایک انٹیلیکچوئل اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ پلیٹ فارم چلایا جارہا ہے جبکہ وہ کئی کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔فتح اللہ گولن کی تنظیمیں اور کاروبار پاکستان میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT