Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان :فضائی حملوںمیں 9 دہشت گرد ہلاک

پاکستان :فضائی حملوںمیں 9 دہشت گرد ہلاک

پشاور 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں فوج کی جانب سے کی گئی فضائی اور زمینی کارروائی میں کم از کم نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیںاور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب وقاع ہے ۔ چھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو خیبر ایجنسی راج گل وادی میںکارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا اور اس میں نو عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انٹر سرویس پبلک ریلیشنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور ہتھیاروں کے بھاری ذخیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ یہ ذخیرہ پہاڑی علاقہ میں موجود تھا ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے اس سرحدی اور پہاڑی علاقہ میں منگل کو خیبر III  آپریشن شروع کیا گیا تھا اور آج کی گئی کارروائیاں اسی کا حصہ تھیں۔ چہارشنبہ کو کی گئی کارروائیوں میں 14 دہشت گردوں اور تخریب کاروں کو فضائی حملوں میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔ یہ بڑے پہاڑی علاقے ہیں جہاں تحریک طالبان پاکستان کا مستحکم وجود ہے اور یہاں ان کے ٹھکانے بھی بنائے ہوئے ہیں۔ تین دن کی فوجی کارروائیوں میں اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے ۔ دو سپاہی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT