Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستان فکرمند ، غریب عوام خوش

پاکستان فکرمند ، غریب عوام خوش

کرپشن پر مودی کا ’سرجیکل اسٹرائیک: راج ناتھ سنگھ
بلیا (یوپی) 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی کا چلن روکنے کو ’’دہشت گردی پر حملہ‘‘ قرار دیا اور کہاکہ اِس اقدام نے پاکستان کو فکرمند کردیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کا یہ اقدام ملک کو معاشی سوپر پاور بنانے کی سمت قدم ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیاکہ کرنسی پر امتناع کا کل کیا گیا اعلان تاریخی تھا اور یہ کرپشن پر سرجیکل اسٹرائیک تھا اس کی وجہ سے چند دن مشکل ہوگی لیکن ملک کو معاشی سوپر پاور بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ غریب خوش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کو فکر لاحق ہوگئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کے اقدام سے جعلی کرنسی اور کالے دھن کا ہندوستانی معیشت میں وجود ختم ہوجائے گا۔امریکی انتخابات کے بارے میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی تعریف کی تھی۔ اُنھوں نے بتایا کہ انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ مودی کی سیاست کو اختیار کریں گے۔ اب چونکہ وہ صدر بن چکے ہیں اِس لئے ہمیں فخرمحسوس کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT