Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان میںسونیا گاندھی کی حِس مزاح کی یاد

پاکستان میںسونیا گاندھی کی حِس مزاح کی یاد

لاہور ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سونیا گاندھی نے راجیوگاندھی سے اس لئے شادی کی تھی کہ وہ ایک خوبصورت نوجوان تھے ۔ سابق وزیر خارجہ پاکستان خورشید قصوری نے صدر کانگریس کے مزاحیہ تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بیان دیا ۔ قصوری کی ملاقات سونیا گاندھی سے 2005ء میں ہوئی تھی ۔ ان کی نئی کتاب ’’نہ بازنہ قمری‘‘ میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ قصوری 2005ء کے صدر پاکستان پرویز مشرف کے دورہ ہند میں ان کے ہمراہ تھے ۔ کتاب میں انہیں سونیاگاندھی کی جانب سے جو صدر کانگریس تھیں استقبال کی یاد ہنوز باقی ہے جب کہ وہ جنرل مشرف سے ملاقات کیلئے آئی تھیں ۔ سونیا گاندھی اس ملاقات کے دوران سوائے اس تبصرہ کے بالکل سنجیدہ رہی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT