Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں القاعدہ کے پانچ دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں القاعدہ کے پانچ دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے زیر حراست دو اہم دہشت گردوں کا شف اور کالا قاری کی نشاندہی پر انسداد دہشت گردی فورس نے ہفتہ کی صبح شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب ریلو ے کراسنگ میں ایک ڈیر ے پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں، خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں کالا قاری اور کاشف عرف کاشی بھی شامل ہیں۔ کالا قاری چیف سرجن بریگیڈیر مشتاق، سابق وزراء شہباز بھٹی اور حامد سعید کاظمی کے علاوہ  روات اور ترنول کے قریب نیٹو گاڑیوں پر حملے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کو بھی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT