Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پاکستان میں امریکی جاسوس گرفتار

پاکستان میں امریکی جاسوس گرفتار

اسلام آباد ۔ 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی شہری جو سیاہ فہرست میں شامل تھا اور جسے 2011ء میں پاکستان سے خارج کردیا گیاتھا جب کہ اُسے حساس مقامات کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ‘ دوبارہ پاکستان میں آمد پر ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ بعدازاں امیگریشن عہدیداروں نے اُس کے داخلے کی منظوری دے دی ۔ میتھو کریگ بیرٹ کے پاکستان میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا گیا تھا جب کہ اُسے الزامات کے تحت امریکی کی تحویل میں دے دیا گیا تھا‘ کل صبح بے نظیربھٹو بین الاقوامی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ بعدازاں امیگریشن کے عہدیداروں نے اُسے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اس کی اطلاع ملنے پر بیرٹ کی گرفتاری کا حکم دیا اور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عہدیداروں کو لاپرواہی کے الزام میں معطل کردیا گیا ۔ وزارت کے ایک بیان کے بموجب بعدازاں بیرٹ کو وفاقی تحقیقاتی محکمہ نے پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ دھاوے میں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤز سے گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کیلئے ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے بیرٹ کو پاکستانی ویزا دینے کے حالات کے بارے میں تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے ۔ کثیر الاشاعت روزنامہ ’’ دی ڈان ‘‘ نے خبر دی ہے کہ وفاقی امیگریشن عہدیداروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر راجہ آصف اور اُن کے فرزند احتشام الحق نے بیرٹ کو ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی ۔ احتشام الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اُس کے والد کی گرفتاری کیلئے دھاوے جاری ہیں ۔ وزیر داخلہ نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے علاوہ امیگریشن کے عہدیداروں کو معطل کرنے کے احکام جاری کردیئے جو بیرٹ کو ایئرپورٹ پر ملک میں داخلہ کی اجازت دینے میں ملوث ہیں ۔ امریکی سفارت خانہ برائے پاکستان کے ترجمان نے روزنامہ سے کہا کہ قانون خلوت کسی بھی اطلاع کے انکشاف سے منع کرتا ہے ۔ اطلاعات کا انکشاف امریکی شہری کی آمدگی حاصل کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT