Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں اہانت مذہب پر عمر قید

پاکستان میں اہانت مذہب پر عمر قید

لاہور ۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص کو پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اہانت مذہب  کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔ اس کے خلاف اس کے والد نے شکایت کی تھی ۔ کاموکی لاہور کا متوطن وکیل حسین نے 2013ء میں پولیس میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے اپنے فرزند بلال پر اہانت مذہب کا الزام عائدکیا تھا ۔ بلال کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سید فیض الحسن نے کل بلال کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ مقدمہ کے دوران استغاثہ نے بلال کے ارکان خاندان کو بطور گواہ پیش کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT