Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں اہانت مذہب پر عیسائی کو سزائے موت

پاکستان میں اہانت مذہب پر عیسائی کو سزائے موت

لاہور ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک عیسائی کو اہانت مذہب کے جرم میں جو اس نے اپنے ایک دوست کو واٹس ایپ پر اسلام کی توہین کرتے ہوئے روانہ کردہ پیغام کے ذریعہ کیا تھا، آج سزائے موت سنا دی گئی۔ ندیم جیمس مسیح پر جولائی میں اپنے دوست یاسر بشیر کے بیان کے بعد فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔ بشیر نے پولیس سے کہا تھا کہ مسیح نے اسے ایک نظم پیغام کی شکل میں روانہ کی تھی جس میں اسلام کی توہین کی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد مسیح اپنے مکان سے فرار ہوکر پاکستانی پنجاب کی سرائے عالمگیر منتقل ہوگیا تھا تاکہ برہم ہجوم سے جو اس کے مکان پر جمع ہوگیا تھا، بچ سکے اس نے بعدازاں پولیس کے سامنے خودسپردگی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT