Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ایک اور قیدی کو پھانسی، جملہ تعداد 212 ہوگئی

پاکستان میں ایک اور قیدی کو پھانسی، جملہ تعداد 212 ہوگئی

اسلام آباد 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج سزائے موت پانے والے ایک ایسے قیدی کو جو قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، تختۂ دار پر لٹکادیا اور اس طرح جاریہ سال مارچ سے سزائے موت پر عائد امتناع برخاست کرنے کے بعد پھانسی پر چڑھائے گئے قیدیوں کی جملہ تعداد 212 ہوگئی۔ ملتان سنٹرل جیل میں آج صبح مقبول حسین نامی قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا۔ 1996 ء میں مقبول حسین نے اپنے بھائیوں کے قتل کا انتقام لینے کے لئے 6 افراد کو قتل کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT