Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ایک ہی دن میں 9 افراد کو پھانسی کی سزا

پاکستان میں ایک ہی دن میں 9 افراد کو پھانسی کی سزا

اسلام آباد ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ایک ہی دن 9 مجرموں بشمول 4 بھائیوں کو پھانسی پر لٹکادیا۔ گزشتہ سال پشاور قتل عام کے بعد سزائے پر آج امتناع برخواست کردیا تھا ۔ آج پاکستانی پنجاب کے چار شہروں گجرات ، بھاولپور ، ملتان اور اٹک میں میں 9 افراد کو پھانسی دیدی گئی۔ دو بھائیوں کو گجرات کی جیل میں اور دیگر دو بھائیوں کو بھاولپور کی جیل میں دو افراد کو ملتان میں اور دو افراد کو ضلع اٹک کے ایک دیہات کی جیل میں پھانسی دی گئی۔ تمام مجرم اپنی سزا کے خلاف تمام کوششیں مکمل کرچکے تھے۔ صدر پاکستان نے ان کی رحم کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔ ان 9 افراد میں سے کوئی بھی دہشت گردی کا مجرم نہیں تھا۔ ڈسمبر میں پشاور میں طالبان کے حملہ میں 150 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد سزائے موت پر عائد عارضی امتناع پاکستان نے برخواست کردیا تھا جس کے بعد سے سزائے موت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT