Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / پاکستان میں بارش اور سیلاب ،ہلاکتیں 116 ہوگئی

پاکستان میں بارش اور سیلاب ،ہلاکتیں 116 ہوگئی

اسلام آباد۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شدید بارش کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہریوں میں آئے سیلاب کی وجہ سے اب تک 116 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دریاؤں میں آئی طغیانی کی وجہ سے ہزاروں افراد مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں جن تک رسائی کے لئے حکام کو سختجدوجہد کا سامنا ہے۔ دریں اثناء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (NDMA) نے بتایا کہ متاثرین تک رسائی کی پوری کوشش کی جارہی ہے جن کی تعداد 7,52,274 بتائی گئی ہے جبکہ فوج اور دیگر بچاؤ کاری اداروں سے 450,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے لیکن حکام نے انتباہ دیا ہے کہ اگر شدید بارش پر منتقل کیا ہے لیکن حکام نے انتباہ دیا ہے کہ اگر شدید بارش کا سلسلہ نہیں رکا تو حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختوانخواہ میں 59 افراد، پنجاب میں 22، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 20، بلوچستان میں 10 اور گلگت۔ بالتستان میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے مطابق سیلاب سے مربوط حادثات میں تقریباً 61 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 26 خیبر پختوانخواہ اور 24 زخمیوں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ موسلادھار بارش جو غیرموسمی نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ سے مسلسل قہر ڈھا رہی ہے جس سے پاکستان کے متعدد علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جس میں اب تک 2,747 مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 481 ریلیف کیمپس اور 150 میڈیکل کیمپس قائم کئے ہیں۔ علاوہ ازیں 32,000 خیمے، 2009 ٹن اناج، 1500 تارپولین اور 8,467 بلانکٹس بھی متاثرین کو فراہم کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان میں عام طور پر موسم برسات کا آغاز وسط جولائی سے ہوتا ہے جس کا سلسلہ اگست کے اختتام تک جاری رہتا ہے جبکہ ہندوستان میں بارش کا موسم جون تا ستمبر ہوتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال ہوئی زبردست بارش سے 400 افراد ہلاک اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا تھا جن میں کھڑی فصلوں کی تباہی بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT