Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں بم دھماکہ سے 6 ہلاک

پاکستان میں بم دھماکہ سے 6 ہلاک

پشاور ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک لب سڑک بم دھماکہ سے پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں جو افغانستان سے متصل ہے 6فوجی ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ تانگی کے علاقہ میں جو قبائلی علاقہ باجوڑ میں واقع ہے پیش آیا ۔ ایک سینئر عہدیدار اور دیگر پانچ ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ لیوی کے فوجی اس علاقہ میں حسب معمول طلایہ گردی کررہے تھے ۔ اس دھماکہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اسلامی نظام انصاف قائم کرنا اور حالات بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن کئی عسکریت پسند گروپس اس علاقہ میں سرگرم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT