Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پاکستان میں بچوں کیخلاف جرائم میں تحقیقات کیلئے یونیسف کا تعاون

پاکستان میں بچوں کیخلاف جرائم میں تحقیقات کیلئے یونیسف کا تعاون

اقوام متحدہ 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال نے پاکستانی حکام کو اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے کیوں کہ پاکستان میں بچوں کے مختلف شعبوں میں کئے جانے والے استحصال کی تحقیقات جاری ہیں۔ یونیسف کے نائب علاقائی ڈائرکٹر برائے ایشیاء فلپ کوری نے کہاکہ ضلع قصور میں بچوں کے جنسی استحصال کی جو خبریں موصول ہورہی ہیں وہ انتہائی صدمہ انگیز ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔ لہذا یونیسف پاکستانی حکومت کے ساتھ مسلسل ربط میں ہے تاکہ جرائم کے بارے میں پوری معلومات حاصل کرسکے۔ مسٹر فلپ نے کہاکہ ہمیں اُن بچوں اور اُن کے ارکان خاندان سے ہمدردی ہے جو جنسی استحصال کا شکار ہوئے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ متاثرہ بچوں کو درکار تحفظ اور توجہ فوری طور پر فراہم کی گئی لہذا بچوں کے اُن جذباتی زخموں کو مندمل ہونے میں زائد دیر نہیں لگے گی۔ لہذا یونیسف نے پاکستانی حکام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کرلیا ہے تاکہ مستقبل میں بچوں کے استحصال خصوصی طور پر جنسی استحصال کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت پاکستان سے یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ وہ خاطیوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر رول ادا کرے گی۔ مستقبل میں کوئی بھی بچہ تشدد اور جنسی استحصال کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ یاد رہے کہ مسٹر کوری ایک ایسے پس منظر میں سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے کہ 2006 ء سے کچھ شرپسندوں کی ایک ٹولی بچوں کے خلاف متعدد جرائم میں ملوث ہے۔ اب تک ٹولی کے ہاتھوں جو بچے تشدد اور جنسی استحصال کا شکار ہوئے ہیں اُن کی تعداد 200 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT