Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں توہین رسالتؐ کے شیعہ ملزم کو سزائے موت

پاکستان میں توہین رسالتؐ کے شیعہ ملزم کو سزائے موت

لاہور ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : پاکستان کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے فیس بک پر توہین رسالتؐ کا مواد اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر توہین رسالتؐ کے مرتکب کسی بھی شخص کو سزائے موت دئیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ یاد رہے کہ سائبر جرائم کے زمرے میں سزائے موت کو سخت ترین سزاء سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ پاکستان نے توہین رسالتؐ کے کسی بھی سزائے موت پانے والے مجرم کی سزاء پر ہنوز عمل آوری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب کے بہاولپور ڈسٹرکٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شبیر احمد نے 30 سالہ تیمور رضا کو ہفتہ کے روز سزائے موت سنائی کیوں کہ اسے فیس بک پر توہین رسالتؐ کا مواد اپ لوڈ کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سخت شرعی قوانین کا نفاذ ہے اور توہین رسالتؐ کے ملزم کو سزائے موت دی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT