Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں توہین رسالت ؐ قانون میں ترمیم کا اشارہ

پاکستان میں توہین رسالت ؐ قانون میں ترمیم کا اشارہ

اسلام آباد۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ایک 23 سالہ یونیورسٹی طالب علم کے سفاکانہ قتل کی زبردست مذمت کی جسے توہین رسالتؐ کی پاداش میں برہم ہجوم نے زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ متوفی مشعل خان مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں صحافت کا طالب علم تھا۔ اس سانحہ کے بعد ملک بھر میں توہین رسالتؐ کے قانون میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ دریں اثناء پاکستان کی سینیٹ نے اس واقعہ کے بعد قانون کے غلط استعمال کو روکنے توہین رسالتؐ قانون میں ترمیم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ پی پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ ایک عالم دین نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ ایسے لوگ جو کسی توہین رسالتؐ کا غلط الزام عائد کرتے ہیں تو ان کیلئے بھی وہی سزا ہونی چاہئے جو توہین رسالتؐ کا ارتکاب کرنے والے کو دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT