Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں جماعت الدعوہ پر امتناع نہیں : وزارت داخلہ

پاکستان میں جماعت الدعوہ پر امتناع نہیں : وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حافظ سعید زیرقیادت جماعت الدعوہ پاکستان کی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے تاہم زیرنگرانی ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے آج اس کا انکشاف کیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے ممنوعہ عسکریت پسند، علحدگی پسند اور انتہاء پسند تنظیموں کی فہرست پیش کی۔ اس میں بلوچ علحدگی پسند گروپ اور لشکر بلوچستان بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہاکہ 2013ء کے ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے پر امتناع عائد ہے۔ تاہم ہتھیاروں پر امتناع کی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ جاریہ سال 1113 دہشت گردی واقعات ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT