Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پاکستان میں حافظ سعید کی گرفتاری محض دکھاوا : منیش تیواری

پاکستان میں حافظ سعید کی گرفتاری محض دکھاوا : منیش تیواری

واشنگٹن ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد منیش تیواری نے پاکستان میں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی گرفتاری کو محض ’’آنکھ کا دھوکہ‘‘ قرار دیا ہے جبکہ انہوں نے حقیقت میں یہ حکومت پاکستان سے یہ خواہش کی ہیکہ حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔ اٹلانٹک کونسل میں میڈیا سے گفتگو  میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان واقعی سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کردے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف متعدد شہادتیں موجود ہیں جو عوامی سطح کے علاوہ سرکاری چیانلس کے ذریعہ بھی پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT