Friday , May 26 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں خاتون پارلیمنٹ کی بین الاقوامی کانفرنس

پاکستان میں خاتون پارلیمنٹ کی بین الاقوامی کانفرنس

اسلام آباد ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جمہوریت میں خواتین کا رول اُجاگر کرنے کے مقصد سے 12 ممالک کی خاتون ارکان مقننہ کی بین الاقوامی کانفرنس آج سے پاکستان میں شروع ہوئی ۔ وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے اس موقع پر پاکستان کی خاتون ارکان پارلیمنٹ کی تنظیم کی طرف سے منعقدہ ایک سمینار کا افتتاح کیا جس کا عنوان ’’سماجی انصاف و جمہوریت کے استحکام میں خاتون ارکان پارلیمنٹ کا رول ‘‘ تھا۔ مریم نواز نے اپنے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خاتون ارکان پارلیمنٹ کی اس تنظیم کے کلیدی رول کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ پاکستان کے جمہوری ڈھانچہ میں خواتین کو مساویانہ حقوق اور موقع حاصل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی کئی سرکردہ خواتین ہیں جو تعلیم جیسے اہم شعبوں میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی اس سہ روزہ کانفرنس سے خطاب کیا جس میں ایران ، عراق ، ترکی ، اردن ، آسٹریلیا ، رومانیہ ، مائنمار ، سری لنکا ، مالدیپ ، انڈونیشیاء اور نیپال کی خاتون ارکان پارلیمنٹ شرکت کررہی ہیں۔ داراہاز نے ان ارکان پارلیمان پر زور دیا کہ مساویانہ موقعوں کے ساتھ دنیا میں تبدیلی لانے کیلئے مشعل بردار کا رول ادا کریں۔ سردار ایاز صادق پاکستانی پارلیمنٹ میں خاتون قانون سازوں کے رول کی ستائش بھی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT