Monday , October 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں خودکش حملہ، 6ہلاک

پاکستان میں خودکش حملہ، 6ہلاک

لاہور۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں آج ایک فوجی گاڑی کے پاس ہوئے خودکش بم دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے ۔اس حملہ کے ذمہ داری پاکستانی طالبان نے لی ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جسے پاکستانی طالبان بھی کہا جاتا ہے ، نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ۔پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے اس کی تصدیق کی کہ مانا والا چوک کے قریب ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں مردم شماری کے عملے کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ مانا والا چوک پر ہونے والے اس دھماکے کو ابتدائی طور پر وین میں سلینڈر دھماکا قرار دیا گیا تھا تاہم پنجاب حکومت کے ترجمان نے دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ طویل تاخیر اور کئی سیاسی و انتظامی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کے بعد ملک میں 19 سال بعد 15 مارچ سے مردم شماری کا آغاز ہوا ہے ۔ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT