Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں داعش کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک

پاکستان میں داعش کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک

کراچی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ کے خطرناک کمانڈر کو آج گرینیڈ حملہ میں ہلاک کیا گیا۔ سکیوریٹی فورسیس نے انکاؤنٹر کے ذریعہ اسے ہلاک کیا۔ مہلوک کمانڈر کی شناخت کامران اسلم گجر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے خبر ملتے ہی کراچی کے منگو پیر علاقہ میں گھیرا ڈال کر اُسے ہلاک کیا۔ انکاؤنٹر کے دوران وہ بُری طرح زخمی ہوگیا تھا اور کل رات دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ وہ کراچی میں تشدد کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔

TOPPOPULARRECENT