Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں دفاعی آلات کی تیاری میں اضافہ

پاکستان میں دفاعی آلات کی تیاری میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ اپنے دفاعی آلات کی تیاری میں اضافہ کرے گا تاکہ ملک کی ضرورت پوری ہونے کے بعد زائد آلات کو برآمد کیا جاسکے۔ ملک کے وزیر برائے دفاعی پروڈشن نے یہ بات کہی۔ اس سلسلہ میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے ایک سمینارکا اہتمام کیا گیا تھا جس کیلئے سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز نے بھی اپنا تعاون پیش کیا تھا جو دراصل عوامی ۔ خانگی شراکت داری برائے دفاعی صنعت کی ڈرافٹ پالیسی فریم ورک کے فروغ کیلئے منعقد کیا گیا تھا تاکہ پاکستانی دفاعی آلات کو برآمد کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پروڈکشن رانا تنویر حسین نے بتایا کہ اس سمینار کے ذریعہ پاکستان کی دفاعی ضرورتوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ اس پہلو پر بھی غوروخوض کیا جائے گا تاکہ پاکستان اپنی دفاعی ضرورتوں کی تکمیل کے بعد فاضل اور زائد آلات کو دیگر ضرورتمند ممالک کو برآمد کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT