Saturday , June 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں دو ہندوستانی زائرین کا پتہ چل گیا

پاکستان میں دو ہندوستانی زائرین کا پتہ چل گیا

ایم کیو ایم سے روابط کے شبہ میں انٹلیجنس ایجنسی نے تحویل میں رکھا ہے
لاہور ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے دو لاپتہ ہندوستانی ذمہ داران پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی کی تحویل میں ہیں کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ اُن کے مبینہ روابط ہیں، سرکاری ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ ذرائع نے بتایا کہ سید آصف نظامی اور اُن کے بھتیجہ ناظم نظامی کو کراچی جانے والی شاہین ایرلائنز فلائٹ سے 14 مارچ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ سے اُتار لیا گیا تھا۔ ذرائع نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ انٹلیجنس والوں نے دونوں کو طیارہ سے اُتروانے کے بعد تحویل میں لیا اور انھیں انکوائری کیلئے کسی نامعلوم مقام کو منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں کو الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے ساتھ اُن کے مبینہ ربط پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اگر اُن کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملے تو انھیں آزاد کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT