Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں دھاوے 46گرفتار

پاکستان میں دھاوے 46گرفتار

پشاور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 46 افراد بشمول ایک عسکری کمانڈر اور 14 افغان شہریوں کو آج پاکستان کے اس شمال مغربی شہر میں انسداد دہشت گردی کے دھاوؤں کے دوران گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے یہ بات کہی۔ خیبر پختونخواہ پولیس کی اسپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے فردوس مارکٹ میں دھاوا کیا اور یونس کو گرفتار کیا جو عسکریت پسندوں کی تنظیم لشکراسلام سے وابستہ ہے۔ اس کے پاس سے پستول برآمد کیا گیا۔ پولیس نے پشاور کے مضافاتی علاقوں سے دیگر مشتبہ 45 افراد کو بھی گرفتار کیا جن میں افغان شہری شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT