Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں دھماکہ ، 10 ہلاک ، 43 زخمی

پاکستان میں دھماکہ ، 10 ہلاک ، 43 زخمی

ملتان ۔ /13 ستمبر (سیات ڈاٹ کام ) پاکستان کے شہر ملتان میں ویہاری روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 43 زخمی ہوئے ہیں ۔ صوبہ پنجاب کے اس شہر میں واقع رکشا اسٹانڈ پر یہ دھماکہ ہوا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس زاہد سلیم نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ملتان کے ایک پولیس عہدیدار اظہر اکرم نے بتایا کہ ایک رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد دھماکہ ہوا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا ۔ ٹی وی چیانل پر مرنے والوں کی تعداد 7 بتائی گئی جبکہ زخمی 50 بتائے گئے ہیں ۔ اس دھماکہ کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور کسی نے ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT