Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں دھماکہ‘ 15ہلاک ‘55زخمی

پاکستان میں دھماکہ‘ 15ہلاک ‘55زخمی

پشاور ۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 55زخمی ہوگئے جب کہ ایک طاقتور بم دھماکے سے پُرہجوم کپڑا بازار پاکستان کا شمال مغربی قبائلی علاقہ جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے دہل کر رہ گیا ۔ یہ دھماکہ قبائلی علاقہ خرم کے محلہ پاراچنار میں ہوا ‘ جہاں عوام کا ہجوم تھا جو کپڑوں کی خریداری میں مصروف تھے 15افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ۔ 15 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ خودکش بم حملہ تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا ہوا دھماکہ ۔ فوج نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب دھماکہ ایک نصب کئے ہوئے آلے سے کیا گیا ‘ دو مشتبہ افراد کو مقام واردات سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ دھماکہ کی ذمہ داری کسی بھی شخص یا گروپ نے قبول نہیں کی ۔ قبل ازیں بچاؤ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والی ٹیمیں مقام واردات پر فوری پہنچ گئیں ۔ نعشوں اور زخمیوں پارا چنار کے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ خرم ایک انتہائی حساس قبائلی علاقہ ہے کیونکہ اس کی سرحد تین افغان صوبوں کی سرحدات سے ملتی ہیں اور سرحد پارسے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا یہی اہم راستہ ہے ۔ ماضی میں کئی سال تک اس علاقہ سے اغوا کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں ۔ یہ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان سے متصل بھی ہے جہاں  تحریک طالبان اور دیگر شورش پسند گروپس کے خلاف فوجی کارروائی ضرب عضب جاری ہے ۔ پاراچنار کا انتظامی ہیڈ کوارٹر افغان سرحد سے قریب واقع ہے ۔ یہ ایک چھوٹا سا جنگی قصبہ ہے جس کی جملہ آبادی 40ہزار ہے ‘جس میں مختلف قبائل اور نسلوں کے افراد شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT