Friday , June 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ’’ردالفساد‘‘ کے تحت دھاوے، 30 دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں ’’ردالفساد‘‘ کے تحت دھاوے، 30 دہشت گرد گرفتار

لاہور ۔ 16مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ پنجاب میں 30 دہشت گردوں کو جن میں 11 افغان شہری اور ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ارکان بھی شامل ہیں، گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کارروائی کرتے ہوئے رینجرس اور پولیس نے ملک گیر پیمانے پر دھاوے کئے جو دراصل ’’ردالفساد‘‘ آپریشن کا حصہ ہے جس کا آغاز دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے گذشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ اس طرح سیکوریٹی فورسیس نے انٹلیجنس سے فراہم کردہ رپورٹس کی بنیاد پر مختلف شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں گذشتہ دو دنوں سے دھاوؤں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور گرفتار شدہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکو آلات اور خودکش حملہ کیلئے استعمال کی  جانے والی جاکٹس ضبط کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT