Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں رمضان پروگرامس پر امتناع کا مطالبہ

پاکستان میں رمضان پروگرامس پر امتناع کا مطالبہ

لاہور 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں تقریبا 100  علما کرام نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ مختلف ٹی وی چینلس پر ماہ رمضان سے متعلق پیش کئے جانے والے پروگرامس پر امتناع عائد کرے ۔ ان علما کا کہنا ہے کہ یہ پروگرامس شریعت کے خلاف ہیں۔ بریلوی مکتبہ فکر اور جماعت اہل سنت کے علما کی جانب سے دستخط کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران پیش کئے جانے والے بیشتر پروگرم شرعی قوانین کے مغائر ہیں۔ علما نے کہا کہ چونکہ یہ خلاف شرع پروگرامس ہیں اس لئے ان کا دیکھنا حرام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز افراد اور جو عالم نہیں ہیں انہیں مدعو کرنا اور مذہب و اسلام سے متعلق مسائل پر اظہار خیال کروانا حرام ہے ۔ اس کے علاوہ نیم برہنہ اداکاراؤں کو بھی پروگرامس میں مدعو کرنا حرام ہے ۔ اس بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی کوہدایت دے کہ بیشتر چینلس پر پیش کئے جانے والے پروگراموں کو روک دیا جائے ۔ بیان میں علما سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعہ شرعی تقاضوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ان پروگرامس میں مخلوط حاضری کے تعلق سے بیان میں کہا گیا کہ ایسے پروگرامس کا حج و طواف سے تقابل کرنا در اصل اسلامی علامات کی توہین کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT