Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں زبردست بارش ، زمین کھسکنے کے واقعات ، 71 ہلاک

پاکستان میں زبردست بارش ، زمین کھسکنے کے واقعات ، 71 ہلاک

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر نے گذشتہ ہفتہ میں زبردست بارش ہوئی اور 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب زبردست بارش کا آغاز ہفتہ کی رات ہوا۔ جس نے صوبہ خیبرپختونخواہ اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ گلگت بلتستان میں تباہی مچادی۔ قومی آفت سماوی انتظامیہ اتھاریٹی کے بموجب 71 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہیں۔ 370 مکان منہدم ہوگئے۔ 48 افراد خیبرپختونخواہ، 15 گلگت بلتستان اور 8 پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہلاک ہوئے۔ مزید 10 افراد خیبرپختونخواہ میں 12 مکانوں کی چھتیں گر جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ زمین کھسکنے کے واقعہ میں ضلع کوہستان میں 24 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ قبل ازیں سرکاری عہدیداروں نے کہا تھا کہ 57 افراد موسلادھار بارش میں زمین کھسکنے کے واقعات کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT