Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں زبردست بارش اور طوفان ،36 ہلاک

پاکستان میں زبردست بارش اور طوفان ،36 ہلاک

فی گھنٹہ 150 کیلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں
اسلام آباد، 02 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بالائی حصوں میں ہو رہی بارش اور زبردست طوفان سے دو خواتین سمیت کم ازکم 36 افراد کی موت اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھاری بارش ہوئی ہے اور خیبر پختونخواہ میں اس سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے . بچاوعملہ نے بتایا کہ نوشیرہ ا اور جمرود میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔. چارسڈا میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اسلام آباد میں زبردست طوفان سے ایک سبزی مارکیٹ میں بجلی کی تار ٹوٹنے سے شدید آگ لگ گئی. فائر بریگیڈ کے دستوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو فوری طور پر قابو میں کیا. اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے سات افراد مارے جا چکے ہیں۔ ہوا بازی ذرائع کے مطابق طوفان کی وجہ سے بے نظیر انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے تمام طیارہ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے ۔فی گھنٹہ 150 کیلومیٹر کی رفتار سے ہوائی چل رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT