Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں

پاکستان میں زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں

پشاور۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خوا ہ میں آج 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تاہم فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 157 کیلو میٹر گہرائی میں محسوس کئے گئے جس کے اثرات صوبہ کے مختلف علاقوں پر مرتب ہوئے۔ اس زلزلہ کا مبدا افغانستان میں ہندوکش پہاڑی خطہ تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.5 بتائی ہے ۔تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے شمال و مغربی شہروں اور قبائیلی علاقوں جیسے اپرڈیر، لوور ڈیر ، سوات ، باجور قبائلی ایجنسی علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔ پاکستان اور افغانستان میں گزشتہ سال 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT