Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں زلزلہ ، 89 افراد زخمی

پاکستان میں زلزلہ ، 89 افراد زخمی

اسلام آباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) افغانستان سے متصلہ پاکستان کے کئی علاقے آج 6.9 شدت کے طاقتور زلزلے سے دہل گئے جس کے نتیجہ میں کم سے کم 89 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ کا مبداء افغانستان کے قریب 196ء کیلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ہندوستان اور تاجکستان کے کئی علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ طبقات الارض کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے یہ تفصیلات بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ سے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوئے ہیں۔ امریکہ محکمہ علوم اراضیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.3 تھی جس کا مبداء افغانستان کے مغرب ۔ جنوب ۔ مغرب میں واقع اٹکاشام علاقہ میں تھا جو ہندوکش پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے اور اس کی گہرائی 2.03 کیلومیٹر تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلہ سے 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں سوات، بونیر اور دیگر مقامات پر بھی دیگر چند افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں بغرض علاج لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ ہاسپٹل اور حیات آباد میڈیکل کامپلکس سے رجوع کردیا گیا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد خوف و ہراسانی کی حالت میں بھگنے والوں کی اکثریت اُن زخمیوں میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT