Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں زہریلی شراب پی کر 15 افراد ہلاک

پاکستان میں زہریلی شراب پی کر 15 افراد ہلاک

کراچی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر حیدرآباد (سندھ) کے علاقہ ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے کم و بیش 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 4 افراد کو بغرض علاج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ دریں اثناء سینئر پولیس عہدیدار منیر احمد نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو کل سیول ہاسپٹل لایا گیا تھا جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ ان میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید چار افراد تشویشناک حالت میں ہیں۔ مہلوکین میں اکثریت ہندو اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ جن لوگوں نے زہریلی شراب فروخت کی تھی ان سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہولی کے تہوار کے پیش نظر مہلوکین نے شراب نوشی کی تھی اور المیہ یہ ہوا کہ شراب انتہائی گھٹیا قسم کی تھی جسے پی کر 15 افراد فوت ہوگئے جن میں سے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT