Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین سرفہرست

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین سرفہرست

لاہور ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا ایسا ملک بن گیا ہے جو فی الحال سرفہرست ہے اور یہ موقف ’’ہر موسم میں دوست‘‘ کہلانے والے دونوں ممالک کے درمیان 46 بلین ڈالرس کے اس معاشی راہداری پراجکٹ پر کام کے آغاز کے بعد حاصل ہوا ہے جو پاکستان مقبوضہ کشمیر سے گذرتا ہے۔ وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات احسان اقبال نے پاکستان ۔ چین گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے چین کا نمبر 16 واں تھا تاہم چائنا۔ پاکستان اکنامک کاریڈور (CPEC) معاہدہ کے بعد چین سرفہرست ہے۔

TOPPOPULARRECENT