Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے 150 ملین کی آمدنی

پاکستان میں سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے 150 ملین کی آمدنی

لاہور۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم ’’سلطان‘‘ نے پاکستان میں پانچ دن کے اندر 150 ملین روپئے کا بزنس کیا ہے۔ عید کے دنوں میں فلم کے ذریعہ سب سے زیادہ آمدنی کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ جیو فلمس کے مطابق پاکستان میں سلطان کے ڈسٹری بیوٹرس نے بتایا کہ سلمان خان کی اس سے پہلے کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ بھی عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی، لیکن ’’سلطان‘‘ نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پاکستان کے مختلف سنیما گھروں میں فلم ’’سلطان‘‘ ہاؤزفل دکھائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT