Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / پاکستان میں سی آئی اے کے سابق سربراہ کو زہر دیا گیا تھا؟

پاکستان میں سی آئی اے کے سابق سربراہ کو زہر دیا گیا تھا؟

واشنگٹن ۔ 6مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں سی آئی اے کے ایک سابق اسٹیشن سربراہ جنہوں نے مئی 2011ء میں اس دھاوے کی نگرانی کی تھی، جب امریکی بحریہ سیل نے ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔ ان کے بارے میں اب پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ انہیں آئی ایس آئی نے زہر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ کا کام تمام کرنے کے صرف دو ماہ بعد خرابی صحت کی بنیاد پر مارک کیلٹن کو وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ مارک کیلٹن سی آئی اے سے ریٹائرڈ ہوچکے تھے اور بعدازاں پیٹ کے السر کے عارضہ میں مبتلاء رہنے کے بعد ان کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد وہ صحت مند ہوگئے تھے لیکن ایجنسی کے حکام کا یہی سوچنا تھا کہ کیلٹن کے اس طرح اچانک بیمار پڑنے کے پس پشت بھی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ تاہم یہاں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے اس رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا حالانکہ کیلٹن سے بھی کئی بار انٹرویو دینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن انہوں نے کبھی دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT