Thursday , June 22 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے ایران کی دھمکی

پاکستان میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے ایران کی دھمکی

تہران۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار ایرانی علاقے میں حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستان میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔میجر جنرل محمد باقری کی جانب سے یہ بیان گذشتہ ماہ پاکستان اور ایران کے سرحدی مقام میرجاوا میں دس ایرانی سرحدی محافظین کی ہلاکت کے بعد آیا ہے۔ایران نے اس حملے کے لیے سنّی شدت پسند گروپ ‘جیش العدل’ کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ ان محافظین کو پاکستانی علاقے سے دور مار بندوقوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو جنرل باقری نے کہا کہ ‘ہم اب اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔’روئٹرز نے ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ میجر جنرل محمد باقری کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام سرحد کو کنٹرول کریں گے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانوں کو ختم کریں گے۔’جنرل باقری نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایران پاکستان کی سرحد کے اندر بھی کارروائی کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT